Skip to main content

Posts

Showing posts with the label ایک تصویر ایک کہانی،27

ایک تصویر ایک کہانی،27

آج مورخہ 1 فروری 2018 کو میں نے دیھ بند مراد کا وزٹ کیا،اس تصویر کے پیچھے آپ کو ویرانی میں ایک بوت بنگلہ نظر آرھا ہے،یہ ضلع لوکل بورڈ کراچی کا ریسٹ ھائوس ہے،یہ ریسٹ ھائوس سن 1930 کو مکمل ھوا تھا،جب سائیں جی۰ایم سید ضلع لوکل بورڈ کا صدر منتخب ہوئے ، تو اس دور میں جی۰ایم سید نے یہ ریسٹ ھاؤس بنوایا تھا،یاد رھے کہ جی۰ایم سید۔ 1928 سے 1933 تک ضلع لوکل بورڈ کراچی صدر رھے ہیں،کیونکہ اس وقت محال مانجھند،محال کوھستان اور کوٹڑی کراچی لوکل بورڈ میں شامل تھے ۔سائین جی۰ایم سید کا گاؤں سن کراچی میں شامل تھا۔جب ریسٹ بنا تھا تو یہ پورا علائقہ سر سبز اور شاداب تھا،حب ندی اس کےپہلو سے گذر کر بہتی تھی،تصور کریں کیا عاشقانا منظر ھوگا،موجودہ اس ویران علاقے کا،فطرت کے پوجاریوں کے یہ اس جنت کا ٹکرا تھا۔یہ اس وقت کی بات ھے،جب حب ڈیم اور دریجی میں ڈیم بنے نہ تھے تو حب پورا سال بہتا تھا جس کے وجہ سے منگھو پیر سے گابو پٹ ،چھتارا اور میندیاری تک علائقہ آباد تھا اب سمندر میں میٹھا پانی نہیں گرتا تو سمندر کا پانی زیر زمین بڑھنے کی وجہ سے زیر زمین پانی کارا ھوا تو علائقے ویران ھو گئے۔یہ قدرت کا نظام ھے،جب ھم فطرت...