یہ تصویر جس کے ساتھ آپ کا یہ جپسی کھڑا ھے اپنے دور کے منگھو پیر کی مشھور برفت چوکنڈی ھے،جس پر انگریز تاریخ دانوں کے علاوہ ڈاکٹر کلیم لاشاری،شیخ خورشید حسن،علی احمد بروھی،بدر ابڑو،اس ناچیز نے بھی لکھا ھے، آج 30 جنوری 2018 کو پانچ سال بعد میں تیسری بار میں نے اس کا دورہ کیا،تاریخی مقامات کی بربادی دل خون آنسو رویا،اس پرانی قبرستان پر کچھ سالوں میں،چائنا کٹنگ کے ذریعے آفری گوٹھ بنایا گیا،پھر اس تاریخی قبرستان کے اندر نئے مردے دفنائے گئے،تاریخی قبروں کو مسمار کیا گیا ان کے قیمتی پتھر اٹھا کر لے گئے،کچھ پتھر میں نے گٹر کے ڈکن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دیکھے،اس تاریخی قبرستان میں ۲۵ سے زائد چوکنڈی طرز تعمیر کے منعقش قبریں تھی،،پرانی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ھیں کے چوکنڈی کے امد کچھ قبریں ھیں ،نئے تصویر میں قبریں قیمتی پتھروں کے ساتھ غائب ھیں اور ساتھ میں کچھ اونچی قبریں ھیں یہ اب موجود نہیں ھے یہ بربادی گذشتہ پانچ سالوں میں ھوئی ھے،چوکنڈی ایک پلر پر اب بھی فارسی میں لکھا ھے۔"الھی خیر /مبلغ پنچ ھزار پنچ صد خرچ شدہ۔بر چوگنڈرا ملک صپدر ولد ملک ھارون برفت ملک دودھا ولد ھارون"۔ جو قبریں مسمار کی گئی گئیں ان میں سے ایک پر کلمہ شریف کے بعد لکھا تھا،"ایں کبر مرحوم بولہ خان۔۔۔۔برایں۔۔۔۔۔۔پنجاھ ر ۔۔۔۔۔۔۔خرچ شد سنہ ۱۱۷۹"،جو لگتا ھے ھجری سن ھے۔
پرانی اور نئے تصویر دیکھ کر ایک درد سی دل میں اتر جاتی ھے،کہ یہ بربادی ھمارے نصیب میں کسی نے لکھی ھے،اگر حکمران اور ھمارے ووٹوں سے منتخب نمائندے سچے ھوتے تو یہ ھمارا نصیب نہ ھوتا۔قبرستان کے ساتھ،معصوم شاھ کی درگاھ تھی جس کے ساتھ چار اس طرع قبریں تھی،جو جاویداں سیمیٹ فیکٹری کے مالکان نے درگاھ سمیت مسمار کردیں اب صرف کچھ پتھر پڑیں ھیں،قبرستان کا یہ حصہ جاویدان سیمیٹ فیکٹری انتظامیہ نے نئے ناظم آباد نام پر ھونے والے ھاؤسنگ اسکیم میں شامل کرلی ھے،لالچ،چائنا کٹنگ اور قبضہ خور لینڈ مافیا نے ایک پوری تاریخ مسمار کردی،منگھو پیر اکثریت مقامی لوگوں کی ھے یہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ھے،لگتا سب حصہ دار ھیں،پورا منگھو پیر تاریخی علاقہ ھے،سب ھر طرف قبضے کے چکر پوری تاریخ کو ملیا میٹ کر رھے ھیں،ایک پوری سیریز لکھنے کا اردہ رکھتا ہوں،تاکہ پڑھنے والےآگاہ ھوں کہ کس طرع تاریخی مقامات پر قبضہ کیا جا رھا ھے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے۔اس تصویر کے اس جگہ کی پرانی تصویر بھی شیئر کر رھا ھوں۔
تحریر: گل حسن کلمتی
Comments
Post a Comment